سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہم عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم ہیں لہٰذا اُن کے گھر کے دروازے عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت کھلے رہینگے اور ہر کوئی بلا جھجک و رکاوٹ کے اُن کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیدو شریف کیجولٹی کے اچانک دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ایس سیدو شریف ہسپتال جہانگیر،ڈی ایم ایس اقبال بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک نے میڈیسن سٹور میں ادویات کے ریکارڈ بھی چیک کئے اور مریضوں کو فری ادویات ملنے کے حوالے سے مریضوں سے معلومات بھی حاصل کئے اور کیجولٰٹی کا تفصیلی دورہ بھی کیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ کوئی ایک پائی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا مخالف جماعتیں اپنی پارٹیاں کرپشن کے پیسوں سے چلارہی ہے سرکاری اداروں کو عوام کے تابع بنا دیا ہے ماضی میں سرکاری ادارے سیاستدانوں کے جیب خرچ پورا کرتی ہم نے تمام راستے بند کردئیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اختلافات کی بہ جائے متحد رہ کر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہوگا ۔
1,502 total views, 4 views today