مینگورہ، مختلف امراض میں مبتلا غریب معمرشخص فریاد لے کر میڈیا کے پاس پہنچ گیا،حکومت اورمخیرافرادسے امدادکی اپیل کردی،تحصیل کبل کے علاقہ گودہ کے رہائشی معمرشخص کریم بخش نے میڈیا کوبتایا کہ وہ محنت مزدوری کرکے گھر کا پہیہ چلاتاتھا مگر دس بارہ سال قبل انہیں کئی امراض نے گھیرلیااورتمام جمع پونجی علاج معالجہ پر خرچ کردی
جس کے بعدگھرمیں فاقوں نے ڈھیرے ڈال دئے اب نہ مزیدعلاج کرانے کی استطاعت رکھتاہوں اورنہ ہی گھر کا چولہاجلانے کیلئے محنت مزدوری کا قابل رہا،انہوں نے حکومت اوردیگرمخیرافرادسے امدادکی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ علاج معالجہ کے سلسلے میں ان کی مددکریں تعاؤن کرنے والے 03348161807پررابطہ کریں تاحیات دعائیں دوں گا۔
396 total views, 1 views today
Comments