سوات(ساجد خان سے)پاکستان مسلم لیگ ن نے ضلع سوات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا،ذرائع کے مطابق ن لیگ نے الیکشن مہم شروع کرنے کیلئے اپنے امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مینگورہ شہر سے صادق عزیز یا ارشاد خان میں سے کسی کو ٹکٹ دیا جائیگا ، اسی طرح پی کے اکیاسی کیلئے حبیب علی شاہ، بیاسی کیلئے جلات خان، تریاسی کیلئے افضل شاہ ، چوراسی کیلئے افتاب خان ، پچاسی کیلئے قیموس خان ، چھیاسی کیلئے انجنیئر امیر مقام الیکشن امیدواران ہونگے، اسی طرح این اے 29 کیلئے حبیب علی شاہ اور این اے 30پر انجنیئر امیر مقام الیکشن لڑیں گے، ذرائع کے مطابق فیصلہ سے جلد کارکنوں اور میڈیا کو اگاہ کیا جائیگا، جبکہ تاحال ان امیدواروں کے نام ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
2,296 total views, 2 views today
Comments