مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )متاثرین کویت واعراق پاکستان کے صدر خان بہادر خان اور جنرل سیکرٹری حاجی کریم رحیم نے کہا ہے کہ اس وقت متاثرین کویت واعراق کے اہم مسئلہ حل کو ہونے ہے جس پر وہ عدالت اور دیگر ذمہ دار اداروں کیساتھ ساتھ ممبران اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد متاثرین کو انکی جائز حق ملکر متاثرین کا یہ دیر ینہ مطالبہ حل ہوگی انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین کو انکی حق برابر مل جایئگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں متاثرین کویت کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بڑی تعداد میں متاثرین نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ متاثرین کویت واعراق کے ذمہ دار اور ان متاثرین کے بے پناہ کوششوں سے انشاء اللہ بہت جلد ان متاثرین کو انکی حق ملنے والی ہے جس پر وہ عدالت اور دیگر ذمہ دار اداروں کیساتھ ساتھ ممبران اسمبلی کابھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس اہم مسئلے میں دلچسپی لیکر ان متاثرین کاساتھ دیا اور انکے اواز ذمہ دار اداروں تک پہنچادی انہوں نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ تمام متاثرین کو انکی جائز حق مل جایئگی اور کسی کو بھی اس اڑ میں خوربرد یا فراڈ کرنے نہیں ہونے دینگے
1,559 total views, 2 views today