کراچی: سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار کو 3 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کی۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی اورڈی آئی جی عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے سپریم کورٹ کا حکم بھی ہوا میں اڑادیا اور وہ نقیب اللہ قتل کیس میں طلبی کے باوجود سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔نقیب قتل کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہم نےراؤانوار کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، کیا راؤ انوار عدالت میں ہیں۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ مفرور ہیں۔ چیف جسٹس نے دوبارہ استفسار کیا کہ راؤ انوار کو ہر صورت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔ آپ نے راؤ انوار کو گرفتار کرنے کے لیے کیا کوشش کی۔
آئی جی سندھ نے عدالت کو راؤ انوار کی گرفتاری سے متعلق اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ راؤانوار کو ہر طرح سے گرفتار کرنے کی کوشش کرچکے ہیں، جب تک راؤ انوار اسلام آباد میں تھے مقدمہ درج نہیں ہوا۔
1,846 total views, 2 views today