مینگورہ ، سوات پولیس نے رمضان المبارک کیلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ،اہم شاہراہوں مساجد اور چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی،رات کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات شیر اکبر خان کے مطابق مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں رمضان المبارک کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس میں مینگورہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں ،بازاروں اور اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ نماز تراویح کے اوقات میں مساجد کے باہر پولیس کی نفری تعینات کی جائیگی
جبکہ رات کا گشت بھی بڑھاتے ہوئے انہیں تین شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے عام دنوں کی طرح رمضان المبارک میں بھی پولیس فورس چوبیس گھنٹے چوکنا رہیگی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مینگورہ شہر ،خوازہ خیلہ ،مدین ،ملم جبہ،کالام اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں باہر شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد ائی ہوئی ہے جنکو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی سدباب کی خاطر انکی رجسٹریشن بھی کی جارہی ہے اور پولیس سٹیشن کے سطح پر انکا مکمل ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے تاکہ کوئی شرپسند ان علاقوں میں داخل نہ ہوسکیں ،شیر اکبر خان نے کہا کہ رمضان المبار ک میں چونکہ مینگورہ شہر پر ٹریفک کا رش بھی بڑھ جاتا ہے اس وجہ سے اسکے لئے خصوصی ٹریفک پلان بھی تیار کیا گیا ہے اور اس پر فوری طور پر عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے جس میں غلط پارکنگ کے خاتمے کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے اور شہر بھر میں پر ہجوم مقامات اور شاہراہوں پر پارکنگ کو ایک سائیڈ پر کر دیا گیا ہے کیونکہ افطاری سے پہلے نماز عصر اور مغرب کے دوران لوگ بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کرکے افطاری کی خریداری کرتے ہیں اس وجہ سے انکے مشکلات کے خاتمے کیلئے ٹریفک پلان پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کردی ہے اور تمام پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں عوام کا خاص خیال رکھیں اور اپنارویہ بھی نرم رکھیں کیونکہ ہم عوام کے خادم ہے حاکم نہیں اور اسی وجہ سے سوات کے عوام بھی پولیس سے کافی تعاون کر رہے ہیں جس کے وجہ سے شہر سمیت ضلع بھر میں مثالی امن قائم ہے ۔
328 total views, 1 views today