بریکوٹ (ریاض احمد سے)4فروری کو پشاور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عظم الشان جلسہ عام میں سب ڈویثرن بریکوٹ سے ہزاروں کے تعداد میں صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے قیادت میں شرکت کر یں گے ۔ جلسے کیلئے تمام تیاریاں مکمل لنڈاکی کے مقام سے جلوس کے شکل میں پشاور جانے کا فیصلہ۔ انشااللہ بھر پور طاقت کا مظاہرہ اور یہ ثابت کریں گے کہ اانے والادور ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے ، اور انجینئر امیر مقام صوبے کا وزیر اعلیٰ ہو نگے،ان خیالات کااظہار پاکستا ن مسلم لیگ (ن) سب ڈویثرن بریکوٹ کے بزرگ قائدین تاج محمد خان دادا۔ عبدالمطلب خان ، بخت جمیل خان شموزئی، جو ہر علی خان، حاجی شاہی ملک خان، ضلعی کونسل کے ممبر عجب خان، منظور احمد ، شہزادہ خان ، فاروق خان، تحصیل کونسلر عدنان خان، ضلعی کونسلر نصرواللہ خان،نائب ناظم بخت علی، ناظم افضل خان، امیر زیب باچا، مشتاق خان، فضل وہاب خان اکاخیل، منہاج الدین خان، حافظ فضل الر حمن، جنرل کونسلر مختیار خان۔ ویگر نے بریکوٹ مسلم لیگ (ن)کے دفتر میں 4 فروری کو پشاور میں جلسہ عام کے حوالے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ 4 فروری کو صبح 8 بجے لنڈاکی سے جلو س کے شکل میں پشاور جلسے میں بھر پور شرکت کر یں گے اور انجینئر امیر مقام کے ہاتھ مضبوط کر یں گے، انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان پشاور جلسے کے حوالے ایک مہم چلا ئیں اور ساتھ ہی ائندہ جنرل الیکشن کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دیں ۔ کیونکہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے عوام بد ظن ہو چکے ہیں ، ۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام بغیر کسی عہدے سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کر چکے ہیں ، کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،انہوں نے کہا کہ 4 فروری کا جلسہ ہر صور ت میں کامیاب بنانے کیلئے تما م دستیاب وسائل بروئے کار لا ئیں گے،
1,416 total views, 2 views today