سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ڈویثرنل ہیڈکوارٹر بیوٹیفیکیشن کو بھر پور پزیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔ اس میگاپراجیکٹ کی تکمیل کے بعد مینگورہ اور سیدو شریف کا نقشہ ہی بدل جائے گاجبکہ عوام کو زندگی کی جدید سہولیات میسر ہونگی اور سیاحوں کو بھی یہاں ایک نئی اورخوبصورت دنیا سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔وہ گزشتہ روز سیدو شریف روڈپر ڈویثرنل ہیڈکوارٹر بیوٹیفیکیشن سکیم کے تحت جاری منصوبوں کا معائنہ کررہے تھے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں ملاکنڈ ڈویثرنل ھیڈکوارٹر سیدو شریف اور مینگورہ میں سرکاری عمارات کی خوبصورتی، سڑکوں کی تعمیر ومرمت ،شمسی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ،نکاسی آب ،مینگورہ خوڑ کی صفائی ،پارکوں کی تعمیر نو،گراسی گراونڈکی تزئین و آرائش ،بجلی کے نظام کی تنصیب نو،پلوں کی تعمیر ،خواتین پارک کی تزئین وآرائش،پبلک لیٹرینوں کی تعمیر،مختلف چوکوں میں یادگاروں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں خود اس عظیم الشان منصوبے کا نگرانی کر رہا ہوں اور تعمیراتی کاموں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک نے ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے اورسکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔
1,774 total views, 2 views today