سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر و چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خود غرض اور جھوٹی سیاست کرنے والوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔پی کے 80کو ماڈل حلقہ بنانے کیلئے تعمیر و ترقی کے کاموں پرتیزی سے کا م جاری ہے جس کی تکمیل سے پی کے 80 کا نقشہ ہی بدل جائے گا۔آئندہ انتخابات میں عوام روٹی ،کپڑا،مکان ، پختونوں کے حقوق اوراسلا م جسے نعروں پر دھوکہ نہیں کھائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو زنویکلے مینگورہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اے این پی اوردیگر سیاسی پاٹیوں سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی خاندانوں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت اور ضلعی صدر فضل حکیم خان پر مکمل اعتماد کااظہارکیا۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ کوئی ایک پائی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا نہ خود کرپشن کرتاہوں اور نہ کسی اور کو دینے دونگا۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں ،کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی کے 80پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑبن چکا ہے اگر ساری پارٹیاں اتحادبھی کرلے تو پی ٹی آئی کو ہرا نہیں سکتا۔
1,432 total views, 2 views today