سوات(سوات نیوزڈآٹ کام)ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح سوات میں بھی زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے ، ہسپتال ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر میں ہوٹل میں مقیم اصف ولد محمدنبی سکنہ صوابی ہارٹ اٹھیک کی وجہ سے چل بسا، اسی مختلف علاقوں میں نو افراد زخمی بھی ہوگئے ، زلزلہ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گھروں کو معمولی نقصانات بھی ہوئے ہیں، زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق
زلزلہ کی شدت 6.2اورزیر زمین گہرائی 179 کلومیٹرتھی جبکہ مرکزکوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
1,931 total views, 2 views today
Comments