مٹہ ( رحیم خان سے ) میاں خان باچا اف پیوچار وادی شور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے طرف سے قومی جنگلات کو بچانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں جس پر وہ صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شامیلات کی زمینوں اور جنگلات کو بچانے کیلئے بورجہ بندی اور چراگاہوں پر پابندی ایک درست فیصلہ ہے اور رائیلٹی ہولڈر کو ملکر ایک کمیٹی بنانا چایئے انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی زمین شاملات میں شامل نہیں کی گئی ہے لیکن محکمہ فارسٹ اور جنگلات کی ابتدائی غلطی کی وجہ سے شامیلات کی زمینوں پر بعض لوگ قابض ہوکر اب شور مچارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ اخبار ی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کام صوبائی حکومت نے یہاں پر جنگلات اور شامیلات کی زمینوں کو بچانے کیلئے کی ہے وہ ایک تاریخی قدم ہے کیونکہ جنگلات بچانے کیلئے اور نئے پودوں کی حفاظت کیلئے بورجہ بندی اور چراگاہوں پر پابندی لگانا وقت کی اہم ضرورت تھی انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی زرعی زمین شامیلات میں شامل نہیں کی گئی ہے بلکے محکمہ جنگلات کی ابتدائی دور میں غلط اور خاموشی اختیار کرنے سے زیادہ تر شامیلاتی زمینوں پر لوگوں نے قبضہ کرکے اپنے لئے زیر کاشت بنادی تھی انہوں نے کہا کہ قومی جنگلات کو بچانے کیلئے اور نئے پودوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ بورجہ بندی کو مضبوط بناکر چراگاہوں پر مکمل پابندی لگادی جائے انہوں نے رائیلٹی ہولڈرز سے مطالبہ کیا کہ وہ متحد ہوکر حکومتی موقف کاساتھ دیکر علاقے کی تعمیر وترقی اور جنگلات کو اباد کرانے میں اپنے اہم کردار ادا کریں انہوں نے ذمہ دار احکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیمارکیشن ہسٹری فائیل پر کریں اور شور شرابہ کرنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنادیں اور حقیقت عوام کی سامنے رکھ دیں
1,836 total views, 2 views today