خوازہ خیلہ (سوات نیوز ڈاٹ کام ) خوازہ خیلہ چار تو لے سونا اور نقدی کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار ٗ ڈی ایس پی بادشاہ حضرت اور ایس ایچ او انسپکٹرآمان خان نے سی سی ٹی وی کمروں کے مدد سے بروقت کا روائی کر تے ہو ئے افغا نستان اور مردان کے رہا ئشی دوملزمان زین اللہ اور انعام بادشاہ کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا سونا اور نقدی بر آمد کر لی، تفصیلا ت کے مطابق گز شتہ روز سوات منگلور کے رہا ئشی شاہ دوران خوازہ خیلہ سے منگلور جا رہا تھا کہ ملزمان نے مو ٹر کار میں بیٹھا کر منگلور لے جا تے ہو ئے راستے میں شاہ دوران سے چار تو لے اور بھترہزار روپے زبردستی لیکر گا ڈی سے پھینک کر فرار ہو گئے تھے بعد میں خوازہ خیلہ پولیس نے کا روائی کرتے ہو ئے دونوں ملزمان زین اللہ ساکن افغا نستان اور انعام بادشاہ ساکن مردان کو لنڈا کے چیک پوسٹ پر گر فتار کر کے لوٹا ہوا سونا اور نقدی بر آمد کر لی عوامی حلقوں نے فوری کا روائی پر ڈی ایس پی بادشاہ حضرت اور ایس ایچ اوانسپکٹ�آامان خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے
1,152 total views, 2 views today