سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے میں انقلاب لائی ہے، ہسپتالوں میں فری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا دی ، ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں طبی سہولیات فراہم کردی ، ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ بھرپور تعاودن کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ہسپتال میںCAD 4 ٹی بی ڈیجیٹل ایکس رے کے معائینہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے ٹی بی ایسکرے مشین کا تفصیلی معائینہ کیا اور کہا کہ سنٹرل ہسپتال میں ایکس رے مشین سے اب عوام کو بہت زیادہ سہولت پہنچ جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ساڑھے چار سالوں میں صحت کی شعبے میں تبدیلیاں لائی ہے اور ٹی بی کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں ، دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ کنٹرول آفیسر ڈی بی ڈاکٹر ظاہر شاہ اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر سلیم بھی ہمراہ تھے۔ ۔جبکہ ایم پی اے فضل حکیم خان نے سنٹرل ہسپتال میں وارڈز کا معائینہ کیا اور مریضوں کی تیمادراری بھی کی۔
1,582 total views, 2 views today