کبل(تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی ڈپٹی جنرل سکر یٹری و ممبر قومی اسمبلی مر اد سعید اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لا ئیو سٹاک محب اللہ خان نے کبل میں ہائیر سیکنڈری سکول کے تعمیر شدہ بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے مد میں ایک سو ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے جس کا مقصد بہتر تعلیم و تر بیت کے بدو لت عظیم قوم بنا کر عظیم پاکستان کا خواب پورا کر نا ہے کیونکہ قومیں بندوق سے نہیں بلکہ تعلیم سے بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سوات میں دہشت گر دی کے جنگ کے دوران تبا ہ شدہ 115سکولوں کو دو بارہ تعمیر کر ایا جبکہ میرٹ کے بنیاد پر NTSکے ذریعے 40ہزار اساتذہ کو بھر تی کیا اور مانیٹرنگ نظام کے بدولت سر کار ی سکولوں کی حالت بہتر بنائیں جس کی وجہ سے پر ائیوٹ سکولوں کے طلبہ سرکاری سکولوں کے طرف راغب ہو رہے ہیں کیونکہ سرکاری سکولوں میں انگلش میڈیم رائج کر کے امیر و غریب کا فرق مٹایا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ANPدو ر حکومت میں اسفندیار ولی اور حیدر ہو تی سمیت ممبران اسمبلی CMہاؤس میں بیٹھ کر سوات کے ترقیاتی کا موں کے فیتے کا ٹ کر افتتاحیں کر تے تھے PTIحکومت نے اپنے دور اقتدار میں سوات کے امن کو بحال کیا تو انہوں نے آکر سوات میں دوبارہ سیاست چمکانا شروع کیا کیونکہ امن بھر قرار رکھنا ریاست کے زمہ داری ہے قو میت کے نام پر ووٹ لینے والوں نے دہشتگر دی کے دوران سوات کے IDPsکے نام پر NGOکے رقم ہڑپ کر کے بینک بیلنس بنا یا ہے مر کز میں PTIکے حکومت آکر قوم کے پیسے ہڑپ کر نے والوں سے پائی پائی کا حساب لینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف چوری کے بجائے تو ہین عدالت کر کے جیل جا نے کے پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کو کامیاب نہیں ہو نے دینگے انہوں نے مزید کہا کہ سول ہسپتال کبل کے صوبائی حکومت نے 30کروڑ روپے منظور کئے ہیں جس کے بدولت 70بیڈزپر مشتمل ہسپتال میں 70میڈیکل افیسر ہو نگے صوبائی حکومت نے 60سا ل کے افراد کیلئے چٹی سے لیکر چھٹی تک تمام تر علاج معالجہ کے زمہ داری مفت فراہم کر نے کی قانون سازی کی ہے صحت انصاف کارڈ 100فیصد لو گوں کو فراہم کر نے کا عہد کر چکا ہے انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے ائمہ کر ام کیلئے دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کر نے سمیت پرائمری لیول سے نا ظرہ اور دسویں جماعت تک قران پاک بمعہ تر جمہ یا د کر نے کو لازمی قرار دیا گیا ہے ہم نے قانون سازی کے ذریعے سودی کاروبا ر کو غیر قا نونی قرار دیا کیونکہ اسلام میں سود حرام ہے انہوں نے یقین دلایا کہ انے والہ دور PTIکا ہے کیو نکہ عوام نے 2018الیکشن سے قبل عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کا عظم کر رکھا ہے تقریب سے سعید خان آف ڈھیرئی ،حاجی فضل مولا ،پر نسپل عنایت اللہ خان اور محمد یو سف نے بھی خطاب کیا ۔
2,242 total views, 2 views today