بریکوٹ (ریاض احمد سے)لنڈاکی پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں چر س سمگل کرنے کوشش ناکام بنادی ۔پولیس ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات حافظ و احد محمود کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ خان کے نگرانی میں لنڈاکی پولیس چیک پوسٹ کے انچارج آے ایس ائی کلیم جان خان، ائی ایچ سی طاہر شاہ نے لنڈاکی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران امرسہ کے ٹھوکری سے 13 کلو اعلیٰ کوالٹی چر س برآمد کر لی، پولیس نے دوملزمان شہزاد ولد زرین ، سیف اللہ ولد اقداس ساکنان پشاور کو موقع پر گرفتار کر کے ان خلاف مقدمہ درج کر لیا، اس حوالے سے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سیدزمان شاہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ قبل ازیں لنڈاکی چیک پو سٹ ہزاروں گرام چر س و دیگر منشیات بر آمد کر چکے ہیں ۔ سوات کے تمام داخلی وخارجی راستوں اور چیک پوسٹوں کے نگرانی اور چیکنگ مزید سخت اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیر تنگ کر دیاہے۔ جرائم کے خلاف مہم جاری رہیگا
2,016 total views, 2 views today
Comments