سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )کبل کے علاقہ شریف آباد میں خودکش دھماکہ کی نتیجے میں تین فوجی جوان شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں آرمی بیس کیمپ کے قریب گراؤنڈ میں خود کش دھماکہ ہوا، خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکار گراؤنڈ میں والی بال کھیل رہے تھے سج کے نتیجے میں تین فوجی جوان شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کر کے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن جہانزیب بھی شامل ہیں۔
دھماکہ کی اطلاع سنتے ہی پولیس کی بھاری نفری سیدو شریف ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ پہنچ گئی، اسی طرح ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس ، ایدھی اور الخدمت کے رضا کار بھی ہسپتال پہنچ سکیں
خودکش دھماکے کے بعد ہسپتال میں انتظامات دیکھنے کیلئے ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم بھی سیدو شریف ہسپتال کے دورہ پر ائے ، جہاں پر انہوں نے بہتر انتظامات کی ہدایات بھی دی ۔
مزید ویڈیو دیکھیں
2,103 total views, 2 views today