کبل (الطاف خان سے)سوات تحصیل کبل کے امن کو نظر لگ گئی ،2009میں ہونے والے بد ترین دہشت گردی کی یاد تازہ ،سات سال امن و سکون برقرار رہنے کے بعد پہلے ناخوشگوار واقعہ سے لوگوں میں خوف وہراس،قیمتی جانوں کے ضیاع پر عوام کا اظہار افسوس،پاک فوج کے یونٹ پر خود کش حملہ کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ،شریف آباد گاڑی مین شاہراہ ہر قسم ٹیفک کے لئے مکمل طور پر بند،کبل بازار میں بھی خاموشی کاروبار نہ ہونے کے برابرتفصیلات کے مطابق سوا ت خصوصا تحصیل کبل میں پاک فوج ،پولیس اور عوام کے لازوال قربانیوں کے بدولت قائم شدہ امن کو آخر کار نظر لگ گئی اور سات سال کے طویل عرصہ کے بعد شریف آباد علاقہ گاڑی واقعہ نے ایک بار پھر لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرکے 2009میں ہونے والے بد ترین دہشت گردی کی یاد تا زہ کر دی مختلف مکاتب فکرکے افراد کے جانب سے واقعہ میں قیمتی جا نوں کا ضیا ع پر شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا خود کش حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علا قے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ شریف آباد علا قہ گا ڑی مین شاہراہ سمیت گیمن پل بریکوٹ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے جس کے وجہ سے علا قے میں سنا ٹا چھا یا ہوا ہے اور خوف وہراس برقرار ہے جبکہ تحصیل کبل میں کاروباری مراکزکبل با زار میں بھی مکمل طور پر خا مو شی اور کا روبار نہ ہونے کے برابر رہے۔
2,007 total views, 2 views today