مظفر آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے اور اس معاملے پر پورا پاکستان متحد ہے۔مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور جموں و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلمان بھارتی مظالم برداشت کررہے ہیں، بھارت نے ہرحربہ آزمالیا لیکن کشمیریوں کا بچہ بچہ آزادی کی شمع لے کر آگے بڑھ رہا ہے، کشمیر کے مسئلے پر کبھی دو رائے نہیں رہی، کشمیر کے معاملے پر پورا پاکستان متحد ہے، پاکستان کے عوام کشمیر کے مسئلے پر متحد اور کشمیریوں کے ساتھ ہیں، سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن کشمیر کے معاملے پر ہمیں متحد رہنا چاہیے، اس معاملے پر ہم تقسیم ہوئے تو اس سے نقصان ہوگا،متحد ہونے سے کشمیر کا معاملہ آگے بڑھے گا۔
1,466 total views, 2 views today