سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں بھارتی کیپٹن سمیت 4 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی چوکیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں بھارتی کیپٹن کپل کندو بھی شامل ہے۔دوسری طرف سندربنی کے علاقے میں بھی فائرنگ سے بھارتی بارڈر فورس کا ایک اہلکار جب کہ ضلع پونچھ کے علاقے شاہ پور میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ بھارتی حکومت نے حسب معمول تمام حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کیا اور بھارتی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔
1,686 total views, 2 views today
Comments