سوات،ضلع سوات میں شدید گرمی کے بعد موسلا دھار بارش شروع ہوگئی، مرکزی شہر مینگورہ سمیت ضلع بھر میں بارش کی اطلاعات سامنے ائی ہیں ، بارش کے بعد گرمی کازور ٹوٹ گیا جو دو ہفتوں سے زائد تک جاری رہا تھا، دو گھنٹے جاری رہنے والے بارش نے موسم کو نہایت خوشگوار بنا دیا، مینگورہ شہر میں بارش سہ پہر چار بجے کے قریب شروع ہوئی
اور چھ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی ، موسلادھار بارش نے دو ہفتوں سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ دیا، مینگورہ کے علاوہ بریکوٹ،کبل، خوازہ خیلہ ،مٹہ ، چارباغ، بحرین اور سوات کے سیاحتی اور پہاڑی علاقوں میں بھی بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے ضلع بھر کے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور اب رحمت برسنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
389 total views, 1 views today
Comments