مٹہ (رحیم خان )مٹہ پولیس کے کامیاب کاروائی مساجد اور دیگر مقامات سے بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کرنے والے ملزم گرفتار پولیس نے ایک اور کاروائی میں ڈیٹونیٹر ڈائنمنڈ اور تار بھی برامد کر کے ملزمان کے گرفتاری کیساتھ چوری کی اوردیگر سامان بھی برامد کرلی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ تھانہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری اور ایس ایچ او سید احمد خان نے کہا کہ پولیس گذشتہ روز دو مختلف کامیاب کاروائیوں میں مساجد اور دیگر مقامات سے بیٹریاں پانی کی موٹرز اوردیگر سامان کو چوری کرنے میں ملوث ملزم مسمی مرویز ولد ملک زادی سکنہ کوزکلے کوزہ درشخیلہ کو گرفتار کرکے چوری کی گئے بیٹریاں اور دیگر سامان کو بھی برامد کرلی ہے اور مذید تفتش جاری ہے جبکہ پولیس نے ایک اور کامیاب کاروائی میں مسمی عبداللہ ولد عبدالمجید سکنہ کراچی حال بحرین سوات کے قبضے سے چھ عداد ڈائنمڈ بیس عدد ڈیٹونیٹر اور تیس فٹ سیفٹی فیوز تار برامد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری نے کہا کہ عوام کی تعاون سے پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اور سامان برامد کرلی ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ ائندہ بھی جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ عوام پولیس اور دیگر فورسزز کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھتے ہوئے علاقے میں قیام امن اور جرائم سمیت منشیات کی لعنت کی خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں
1,458 total views, 2 views today