مینگورہ ( سوات نیوزڈاٹ کام) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کی عوامی شکایات پر سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیم حکیم اور انسانی جانو سے کھیلنے والے غیر سند یافتہ حکیموں اور پنساریوں اور دیگر افراد کے خلاف ایکشن ، ڈرگ انسپکٹر اور مقامی پولیس نفری کے ہمراہ مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں جڑی بوٹیوں اور یونانی ادویات کی آڑ میں انسانی جانو ں سے کھلینے والوں کے خلاف کاروائی کی ،ڈرگ انسپکٹر نے متعدد دکانداروں کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کر دیا ،تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ سے عوام کی جانب سے شکایات موصو ل ہو رہی تھیں کہ شہر کے مختلف علاقوں میں نیم حکیم اور عطائی ڈاکٹرز عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے ساتھ ساتھ سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ،گذشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حامد خان بونیرے،ڈرگ انسپکٹر اور مقامی پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں پنسار اور حکیموں کی دکانو ں کا اچانک معائنہ کیا اور حکیموں کی اسناد کی جانچ پڑتال کی اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر نے متعدد حکیموں کے نام نوٹ کر کے ان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے مطابق چالان تیار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائیگا ،انتظامیہ کے اس ایکشن پر عوامی حلقوں نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سوات کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی انتظامی مجاذ آفیسر نے پنساریوں اور نیم حکیموں کیخلاف کاروائی کی ہے عوام نے امید ظاہر کہ انتظامیہ آئندہ بھی اس قسم کی کاروائیاں جاری رکھے گی ۔
1,272 total views, 2 views today