سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) مینگورہ میں واٹر سپلائی اور سنیٹیشن کی بہتری کے حوالے سے تحصیل کونسل بابوزئی اور واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن کمپنی کے مابین اہم اجلاس ، تحصیل ناظم اکرام خان ، سی ای او محمد شیداء ، ایڈمن آفیسر اصف سلیم اور تحصیل کونسل کے ممبران شوکت علی ، بخت منیر ،عمر ربی ، ڈاکٹر خالد محمود ، اختر علی خان ، اختر خان ایڈوکیٹ ، محمد اقبال کاکا جی وار دیگر نے شرکت کی ، تحصیل نظام کرام خان نے کمپنی کے حکام کو تحصیل کونسل کے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا ، اس موقع پر سی ای او محمد شیدا ء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسلرز سے ماہانہ میٹنگ کی جائیگی اور واسا کے حکام کونسلرز سے لازمی مشاورت کریں گے ، جس پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ، تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام پہلے ہم سے صفائی اور پانی کا مطالبہ کرتے ہیں ، پھر واسا سے رابطہ کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے ۔
1,082 total views, 2 views today