بریکوٹ( ریاض احمدسے) ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ کا خیبر ایجوکیشن بریکوٹ کا اچانک دورہ ،سیکورٹی کے حوالے سے ادارے کے تمام تر لوازمات چیک کئے گئے ۔بہترین سیکورٹی اقدامات پر سکول انتظامیہ کی کارکردگی کو سرا ہا۔سکول اسمبلی میں شرکت کی اور سکول کمانڈرز اور پراکٹرز کو بیجز اور بلٹس بھی لگائی ۔ قوم کا اصل سرمایہ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں کیونکہ یہی نوجوان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور بہترین معاشرہ تشکیل دیتے ہیں ۔جمعرات کے روز ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ نے سیکورٹی کے حوالے سے خیبر ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر سکول ڈائریکٹر انجینئر شرافت علی ،پرنسپل ،محمد اسرار،سکول پی ار او ریاض احمدکے علاوہ سٹاف موجود تھا ۔ڈی ایس پی بریکوٹ نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے لئے فل پروف سیکورٹی انتظامات از حد ضروری ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بہت ترقی کرگئی ہے ۔دنیا کے ترقیافتہ ممالک کے صف میں ہم اس وقت کھڑے ہوسکتے ہیں جب ہمارے تعلیمی یافتہ نوجوان جدید تعلیم حاصل کرے اور جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرسکیں ۔ہمارے ملک نے ہر شعبے میں بڑے بڑے شخصیات پیدا کئے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار نوجوان ہی ادا کرسکیں گے اور آج کے نوجوان نے تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز رکھی تو وہ دن دور نہیں کہ ہم بھی ترقی یافتہ ممالک کے دوڑ میں شامل ہوجائیں گے ۔بعد میں انہوں نے ڈائریکٹر انجینئر شرافت علی ،پرنسپل ،محمد اسرارکے ہمراہ سکول کی لائبریری ،لیبارٹری کے علاوہ سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کا معائنہ کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔
1,912 total views, 2 views today