مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے گاوں گاوں میں صفائی کو یقینی بنائینگے اور اس مہم کو اگے لیں جانے کیلئے اپنی بھرپور توانائی خرچ کریں گے۔AC مٹہ جان محمدتفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ سردار الملک کے زیر صدرات مٹہ تحصیل کے ویلج کونسلوں کے سیکرٹریوں اور اینجینئر ز کے ساتھ صفائی کے صورتحال پر ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ویلج کونسل میں صفائی کے لئے دو بندے رکھے جائینگے جس کو ویلج کونسل سے یومیہ پانچ سو روپے دیا جائیگا۔اے سی مٹہ نے کہا کہ ڈی سی سوات کے ہدایت پر ویلج کونسل کے سطح پر صفائی کے صورتحال کو یقینی بنائنگے،اس سلسلے میں مٹہ تحصیل کے چیالس ویلج کونسلوں کے سیکرٹریوں کو ہدایت جاری کر دئے گئے ہے ،اجلاس میں ٹی ایم اے مٹہ کے چیف سینٹری افیسر زاکر خان ودیگر بھی موجود تھے ۔
1,366 total views, 2 views today