سوات بجلی بحران اورکم وولٹیج کی وجہ سے مینگورہ شہر کے کئی علاقوں میں ٹرانسفارمرجل کر ناکارہ ہوچکے ہیں،ان علاقوں کے عوام نے ٹرانسفارمروں کی بحالی اورمرمت کیلئے واپڈادفاتر کے چکر لگائے مگرشنوائی نہیں ہوئی جس کے بعدلوگوں نے چندے جمع کرکے ٹرانسفامروں کی مرمت کرنا چاہی تو اس سلسلے میں بھی واپڈانے تعاؤن نہیں کیا،
مقامی لوگوں کاکہناہے کہ سخت گرمی میں ٹرانسفارمرخراب پڑے ہیں جس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم فریادلے کر ممبران اسمبلی اورواپڈاحکام کے پاس گئے مگر کسی نے بھی ہماری فریاد نہیں سنی،مایوسی کے عالم میں احتجاج بھی کیا مگر پھربھی مسئلہ حل نہ ہوسکا،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مینگورہ شہرکے تمام تر ناکارہ ہونے والے ٹرانسفارمروں کی بحالی اورمرمت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے تاکہ عوام مشکلات اورپریشانی کاخاتمہ ہوسکے۔
399 total views, 1 views today