سوات، خوئندوجرگہ کی چیئرپرسن تبسم عدنان نے کہاہے کہ خوئندوجرگہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے جبکہ خواتین کے حقوق کے حصول ، تعلیم اورخواتین پر ہونے والے تشددے حوالے سے کام کررہا ہے ،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خوئندوجرگہ نے اب تک کئی بے سہارااورمظلوم خواتین کومفت قانونی امداددلانے سمیت ان کی ہرسطح پر مددکی ہے اور کررہاہے
،اس وقت بھی شوہروں کے تشددکا نشانہ بننے والی کئی خواتین کاہمارے جرگہ کے ساتھ رابطہ ہے اورہماری بھرپورکوشش ہے کہ انہیں امدادفراہم کرسکیں،انہوں نے ہاکہ کچھ عرصہ بیشترعلاقہ قلاگے میں ایک شخص نے اپنی کم عمربیو ی کی ناک کاٹی جس کے بعداس بچی نے ہمارے ساتھ رابطہ کیا ہے جسے انصاف دلانے کیلئے ہم نے کام شروع کردیاہے،انہوں نے کہاکہ خوئندوجرگہ ملکی سطح پر خواتین کے حقوق کیلئے کا م کرنے والے پہلے جرگے کا نام ہے جو گذشتہ تین سال سے اس سلسلے میں عملی اقدامات کررہا ہے،انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ خوئندوٹولنہ نامی ایک غیر مقامی تنظیم کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں میں صرف خوئندوجرگہ کے ساتھ بحیثت چیئرپرسن وابستہ ہوں جوصرف خواتین کیلئے کا م کررہا ہے۔
397 total views, 1 views today