سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے گزشتہ روز گلکدہ روڈ پر تارکول کے کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پرمتعلقہ محکمے کے ایس ڈی او، انجینئر،پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھے۔
اس موقع پر فضل حکیم خان نے کہا کہ پی کے 80میں سڑکوں پر تارکول، آبنوشی ،نکاسی اور صفائی کے منصوبوں کیساتھ ساتھ دیگرمنصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے پی کے 80 خوبصورت اور مثالی حلقہ بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی کے 80میں تعمیراتی کام زور وشور اور تیزی سے جاری ہے جس کے خود سیاسی مخالفین تصدیق کر رہے ہیں اور دن بدن پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکژیت سے کامیاب ہونگے اور سیاسی مخالفین کو بھاری اکژیت سے شکست دینگے۔
915 total views, 2 views today