سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی سوات ضلعی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس امیر ضلع محمدامین کے زیر صدارت ادارہ الخدمت مینگورہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں آنے والے الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ۔اجلاس میں الیکشن 2018ء متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں جماعت اسلامی بھرپور پارلیمانی قوت بن کے ابھریگی۔اجلاس میں قراداد کے ذریعے سیدو ہسپتال کی حالت زار پر افسوس کا اظہار اور حکومت سے فوری طور پر سیدو ہسپتال کے لئے فنڈ کی اجرا کا مطالبہ کیا گیا ۔قراداد میں کہا گیا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں بڑا ہسپتال ہونے کے ناطے سیدو ہسپتال کو حکومت کی طرف سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ہسپتال کو فنڈ سے محروم رکھنا عوام سے ساتھ زیادتی ہے ۔جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے ۔
1,336 total views, 2 views today