متاز سینئر قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر اتوار کو لاہور میں انتقال کرگئیں۔ان کی عمر 66 برس تھی۔عاصمہ جہانگیر کو حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔عاصمہ جہانگیر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور ویمن ایکشن فورم کی شریک بانی تھیں۔انہوں نے ہلال امتیازاور ستارہ امتیاز سمیت متعدد اعزازات حاصل کئے۔
1,250 total views, 2 views today
Comments