کبل،فروٹ فراسسنگ پلانٹ کبل سوات نے کام کا آغاز کردیا افتتاحی طور پر پلانٹ سے 113کارٹن شفتالو لاہور کے مارکیٹ میں اچھے داموں فروخت ہوئے جس سے زمیندارکو خاطر خواہ فائدہ پہنچا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت شعبہ توسیع سوات عزیز خان،ایگریکلچر آفیسر کبل سوات مشتاق احمد اور صدر فارم سروسز سنٹر
کبل بخت بلند خان نے کہا کہ پراسسنگ پلانٹ کا اصل مقصد زمیندار کو معیاری پیکنگ اور اور ایک ہی قسم و سائز کے شفتالو فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں پہلی دفعہ فروٹ پراسسنگ پلانٹ میں شفتالو کو گریڈ کرکے مارکیٹ میں پہنچایا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج برامد ہورہے ہیں کیونکہ لاہور کے مارکیٹ میں سوات کے شفتالو میں خریداروں نے غیر معمولی دلچسپی ظاہر کردی ہے۔
324 total views, 1 views today