سوات(سوات نیوز ڈاٹ ) سوات کے تحصیل کبل میں عوام اپنے زمینوں کے لئے ایک بار پھر احتجاج پر مجبور ہوگئے ، نینگولئی کے زرعی زمینوں پر نشانات لگ گئے ، ہائی وے بنانے کے لئے حکام نے تین سو فٹ ایک جگہ اور تین سو فٹ دوسری جگہ پر نشانات لگا دی گئی ، درجنوں عوام اعلیٰ حکام سے انصاف لینے کے لئے احتجاج پر مجبور ہوگئے ، علاقے کے عوام کے مطابق سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ نینگولئی میں ہائی وے حکام کے جانب سے زرعی زمینوں پر ہائی وے بنانے کے لئے نشانات لگ گئی جس پر علاقے کے عوام نے اتوار کے روز شدید احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے فوری طور پر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ، احتجاج میں ناظم ویلج کونسل نینگولئی فتح اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں لکھا گیا ہے کہ زرعی زمینوں پر روڈ نہیں ہوگئی جبکہ آج یہاں پر زرعی زمینوں پر نشانات لگ گئی ، انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں یہاں روڈ بنانا برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم تحصیل کبل کے لوگوں نے ائیر پورٹ ،ٹاون شپ ،چھاونی ،ایف سی کیمپ کے لئے زمین دینے اور دہشتگردی میں علاقے کے لوگوں نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہے مگر اس کے بدولت بھی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی ، انہوں نے حکام سے مطالبہ کردیا کہ اگر اس سنگین مسئلے کا حل نہ نکالا تو پھر ہم آئندہ اتوار کے دن نینگولئی سے کانجو تک احتجاجی جلوس نکالیں گے ۔ احتجاج کے موقع پر علاقے کے بزرگ افراد نے بھی ہاتھ اٹھا کر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا جبکہ عوام میں سخت پریشانی اور بے چینی پائی گئی
1,750 total views, 2 views today