سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام) سیدو شریف کے عوام نے سرکاری سکولوں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے کا مطالبہ کردیا ، اس سلسلے میں گزشتہ روز سیدوشریف کے عمائدین نے نائب ناظم عزیز الحق و یاسر خان ایڈوکیٹ کے سربراہی میں ضلعی کونسلر میانگل امیر زیب شہریار سے ملاقات کی ،
وفد نے ودودیہ سکو ل میں خالی پوسٹوں پر مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ، اس موقع پر میانگل امیرزیب شہریار نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سیدو شریف کے تمام سکولوں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات کریں گے اور کسی بھی صورت اہلیان سیدو شریف کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے ۔
1,174 total views, 2 views today
Comments