چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان کا تعمیرہونے والے وکلاء چیمبر اور کارپارکنگ کا معائینہ ، کام تیز کرنے کا مطالبہ
سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے گزشتہ روزاچانک ڈسٹرکٹ کورٹس بمقام گلکدہ سیدو شریف سوات میں تعمیر ہونے والے تین منزلہ وکلاء کار پارکنگ اور وکلاء چیمبر کی تعمیراتی کام کا معائینہ کیا ، اس موقع پر سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر مجاہد فاروق اور دیگر وکلاء کے علاوہ متعلقہ محکمہ تعمیراتی کام کے افسران بھی موجود تھے ، تین منزلہ بلڈنگ میں وکلاء کے لئے دو منزلہ کارپارکنگ اور ایک منزل چیمبر ہوگا جس سے ڈسٹرکٹ کورٹس کے وکلاء کو سہولت میسر ہوجائے گا اور و کلاء کا مستقل کارپارکنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا ، فضل حکیم خان نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت وکلاء برادری کیلئے ہر ممکن سہولیات پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ،وکلاء برادری معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کے سہولت کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں وکلاء کا اہم کردار ہے اور معاشرے میں انصاف کو قائم رکھنے کے لئے وکلاء برادری بھرپور قربانیاں دے رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت روز اول سے وکلاء کے ساتھ شانہ بشانہ ہے اور ان کے مدد کررہے ہیں ۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک نے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کردی کہ وکلاء پارکنک اور چیمبر کے تعمیر میں کسی بھی شکایت برداشت نہیں کریں گے اور تعمیراتی کام کو جلد سے جلد مکمل کریں تاکہ وکلا ء برادری کو سہولت میسر ہو جائے ۔دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ کورٹس کے وکلاء نے پارکنگ اور چیمبر کی تعمیر اتی کا م پر خوشی کا اظہار کردیا ۔
1,114 total views, 2 views today