سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام)سیدوشریف میں درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ۔علاقہ کے ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں گے ۔تفصیلات کے مطابق محلہ فاروقی اور آفسر آباد میں درجنوں نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کی امیدہیں ۔ نوجوانوں کے ساتھ مل کر کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کریں گے اس موقع پر نیبر ھڈ کونسل کالج کالونی کے ناظم صدیق خان اور ضیاء الدین نے بھی خطاب کیا ۔
1,090 total views, 2 views today
Comments