سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات میں طویل خشک موسم کے بعد اتوار کی رات باران رحمت شروع ہوگیا اور اتوار کا سارا دن برستا رہا ، میدانی علاقوں میں موسلادار بارش جبکہ بالائی سیاحتی علاقوں مہوڈنڈ ،کالام ،مالم جبہ ، میاندم اور دیگر علاقوں میں خوب برفباری ہوئی ، برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادریں اوڑھ لی ،سیاحتی علاقوں میں ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور سیاح برفباری میں کھیل کر خوب موج مستی کررہے ہیں اس طرح دوسری جانب برفباری سے بالائی علاقوں کے مقامی لوگو ں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہاں پر لکڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے لوگ پریشان ہیں
2,268 total views, 2 views today
Comments