قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے افغانستان اور اس کے عوام کی مشکلات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے یہ بات 2018ء کے سینئر افسران کے کورس کے بائیس شرکاء پر مشتمل جرمنی کے ایک وفد سے پیر کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جرمن سفیر بھی وفد کے ہمراہ تھے۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں جنگ جیتنے کے بجائے اس تنازعے کے خاتمے کیلئے تعاون کرنا چاہئے اور یہ سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا۔ناصر خان جنجوعہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے امن وخوشحالی کیلئے ہمیشہ عالمی برادری کا ساتھ دیا ہے۔
1,122 total views, 2 views today
Comments