مٹہ(سوات نیوز ڈاٹ کام ) سکندر میڈیکل انفرمری سنٹر میں سٹی سکین مشین کا باقاعدہ افتتاح فیتہ کاٹ کر سابقہ ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد عظیم خان نے کیا ،اافتتاحی تقریب میں علاقہ کے سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ڈاکٹر سلطان سکندر باچا کے اس اقدام کو اچھے الفاظ میں صراحا،تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ،ڈاکٹرمحمد عظیم خان، مسلم لیگ ن رہنما عبداللہ خان،ڈاکٹر سلطان سکندر باچا،ڈاکٹر محمد سلیم ددیگر نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سلطان سکندر باچا کو سٹی سکین بنانے پر مبارک باد دی اور کہا کہ سٹی سکین مشین لگنے سے علاقہ عوام کو مینگورہ کے بجائے اپنے علاقہ میں سہولت ملے گی، او راس سے علاقے کے مسائل میں کمی رونما ہوگی مقررین نے ڈاکٹر سلطان سکندر باچا کے اس بات پر بھی زور دیا کہ سنٹر میں غریبوں کے ساتھ خصو صی رعایت کی جائے ،تقریب میں ڈاکٹر محمد نعیم خان ،ڈی ایس پی مٹہ اکبر شنواری،عطاء اللہ خان،ایس ایچ او مٹہ سید اکبر خان ودیگر بھی موجود تھے۔
1,524 total views, 2 views today