بریکوٹ( ریاض احمدسے)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نگینہ خان کے بھائی آیان علی خان تھانہ ملاکنڈ ایجنسی نے اپنی ہی بہن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن میں متوقع ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بن رہی ہے اور سینیٹ الیکشن میں مذکورہ ایم پی اے پر کھڑی نظر رکھی جائے ۔ایم پی اے نگینہ خان نے اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی فنڈز میں خرد برد کرکے فنڈز دیگر پارٹیوں کے ایم پی ایز پر فروخت کردی ہیں ۔ایم پی اے نگینہ خان کو آئینہ دکھانے پر شوہر عبدالخالق آفریدی نے قتل کی دھمکیاں دینی شروع کردیں ہیں ۔دھکمیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ میری بہن اپنے شوہرکی ایماء پر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جن کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں ۔وہ کہہ رہی ہیں کہ مجھے اپنا بھائی بلیک میل کررہی ہے مگر اصل میں میں ان کی کرپشن منظر عام پر لا رہاہوں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کرپشن ،لاقانونیت،ناانصافی کے خلاف میدان میں اترے ہیں لیکن جب ہم نے پی ٹی آئی کے منشور اور عمران خان کے وژن کے خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کی تو میرے بہنوئی نے مجھے مختلف قسم کے دھکمیاں دینی شروع کردی ۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ،چیف جسٹس آف پاکستان ،نیب اور انٹی کرپشن ،تما م ایجنسیاں اور دیگر ارباب اختیار ایم پی اے نگینہ خان کے خلاف منصفانہ اور غیر جانبدارنہ تحقیقات کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے
1,370 total views, 2 views today