مٹہ(سوات نیوز ڈاٹ کام )رپورٹ کے مطابق یونین کونسل بیدرہ کے مختلف مضافاتی علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ اپنی عروج پر ہے جس کی وجہ سے انہی علاقوں کے نوجوانوں کی کثیر تعداد دن بدن اسی لعنت میں گرفتار ہورہے ہیں جن سے واپس عملی زندگی میں آنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجاتا ہے۔اس حوالے سے عوام کہنا ہے کہ پولیس چھوٹے مھوٹے سمگلروں کو تو گرفتار کر لیتے ہے مگر بڑے والے سمگلروں کا دھندا عروج کے دہانے پر ہے ،اسی طرح بیدرہ کے چند مضافاتی دیہات نشئے کیوجہ سے ہی جانے جاتے ہے اور اس وقت تحصیل مٹہ میں منشیات فروشی کا سب سے بڑا مر کز بیدرہ اور ساتھ بیدرہ کے مضافاتی گاوں تصور کیا جاتا ہے ،اسی طرح پولیس کا ان بڑے سمگلروں پر ہاتھ نا اٹھانا بھی باعث تشویش ہے اور عوام میں یہ خدشات پائے جارہے کہ کہی بیدرہ مینشیات فروشی پولیس کے چند اہلکاروں کے بنا پر تو نہیں ہو رہی،عوام نے محکمہ پولیس کے افسران بالا سے اپیل کی ہے کہ بیدرہ کے نوجوانوں کے حالت زار پر رحم کیا جائے او انہیں مذید اس لت میں مبتلا ہونے سے بچائے ۔۔۔
900 total views, 2 views today