کبل(تحصیل رپورٹر) زرعی اراضیات اور آبا دیوں میں ا یکسپریس وے کی مخا لفت کر تے ہوئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان نے کہا کہ سوات اور خصو صاً تحصیل کبل کے لو گ پہلے ہی دہشت گر دی سے متا ثر ہو چکے ہیں ان کی زرعی اراضیات اور آبادیوں میں ایکسپریس وے کی تعمیر ان کی زخموں پر نمک پا شی کی مترادف ہو گی اور قوم اس کو بھی کسی صورت برداشت نہیں کر یگی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ذمہ داروں کو مذکورہ جائیداد مالکان کو اعتماد میں لینا چائیے اور دریائے سوات کے عین کنار ے اس منصوبے کو اراضی مالکان کے سا تھ مل بیٹھ کر مشتر کہ لائحہ عمل طے کرنا چائیے انہوں نے کہا کہANPزرعی اراضیات اور آبادیوں میں ایکسپریس وے کا کسی بھی صورت حما یت نہیں کریگا اور دہشت گر دی سے متاثرہ عوام کے سا تھ ہونگے حکومت کو اس منصوبے کو عملی کرنا ہے تو دریائے سوات کے عین کنار ے تعمیر ہونے سے ایک طرف دریا ئے سوات سے آبا دی محفو ظ ہو گی تو دوسری طرف علا قے کے عوام کو ارا ضی اور آبادیوں کے نقصا نا ت سے بچا یاجا سکے گا حکومت کو کوئی منصوبہ بنانے سے قبل زرعی اراضیات اور آبا دیوں کے علا وہ مقامی مشران کو ہر صورت اعتماد میں لینا ہوگا ۔
802 total views, 2 views today