مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان اور بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ عوام کی حالات تبدیل کرنے والوں نے خود اپنے حالات تبدیل کرکے عوام کو تاریخ کی بدترین مشکلات سے دوچار کردی ہے ایک بعد ایک شادیاں ہی پاکستان تحریک انصاف کے وہ تبدیلی ہے جس کا انہوں نے عوام کیساتھ2013 الیکشن میں کئے تھے انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں عوام نے ان نام نہاد تبدیلیوں والوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کا سینٹ ٹکٹوں کیلئے مقرر کردہ میرٹ ایک عالمی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز بیدرہ میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان تحصیل کونسل مٹہ کے اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان حسین علی خان سلطان محمد عرف چیرمین حسین احمد خان اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ جلسے میں محمد اعظیم خان گل کاکا جنرل کونسلر حسین احمد خان عجب خان سلطان محمد خان عرف چیرمین صیب اور دیگر بہت سے خاندانوں نے اپنے خاندانو ں او ر ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی اس موقع پر ضلع نائب نا ظم عبدالجبار خان اور دیگر پارٹی قائدین بھی موجود تھے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عوام کی ووٹ لینے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ماسوائے اپنے خواہشات پوری کرنے کی انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں کی اصل تبدیلی عوام نے سینٹ کی ٹکٹوں میں دیکھ لی ہے اور کتنی شرم کی بات ہے کہ ضلع سوات میں ایک بھی پی ٹی ائی والے اس بات کیلئے موزوں نہیں تھے کہ انکو پارٹی سینٹ کی ٹکٹ دے دیتے لیکن اوپر سے نیازی نے ضلع سوات کی ممبران کی ٹکٹوں پر اپنے لئے سودہ کیا انہوں نے کہا کہ عوام 2018میں ان نام نہاد تبدیلیوں والوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے انکی نام نہاد تبدیلی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرینگے انہوں نے کہا کہ جو لوگ پانچ سال میں عوام اور صوبے کیلئے کچھ نہ کرسکیں وہ ائندہ عوام کیلئے کیا کرینگے اسلئے عوام باچاخانی کو دوبارہ لانے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں ۔
726 total views, 2 views today