سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) آل سوات اخبار فروش کے صدر عبدالوہاب اور جنرل سیکرٹری ثمین خان نے اخباری اداروں کو چند تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپ صاحبان نے 15فروری سے اخبار کی قیمت میں عام دن کے حساب سے دو روپے اور اتوار کے دن پانچ روپے کا اضافہ کیا ہے اور اخبار فروش مہنگائی کے دور میں قلیل کمیشن پر گزارا کررہے ہیں اور اخبار فروش کسی دوسرے کام کے قابل بھی نہیں ہیں اور نہ یہ کوئی دوسراکا م کرسکتے ہیں ، دوسری طرف اخبارات کی قیمت میں اضافے کے ساتھ رہی سہی اخبارات کی سرکولیشن بھی ختم ہو رہی ہے ، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے آل سوات اخبار فروش کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہ کہ طویل غور کے بعد ہم اس بات میں حق بجانب ہیں اور اس صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہمیں حاصل ہیں کہ ہم بھی آپکو کو ئی بہتر مشورہ دیدے ، عام دن آپ بے شک 15 روپے کردے لیکن اتوار کا پرچہ پرانے قیمت 20 روپے پر برقرار رکھیں تاکہ اخبارات کی سرکولیشن خدا نخواستہ ختم نہ ہوجائے ، انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ اپنا پر چہ انٹرنٹ پر دن ایک بجے کے بعد ڈالا کریں تاکہ اخبارات کی سرکولیشن میں اضافہ ہوسکے اور تمام اخبار فروش مالی بحران سے بچ سکے ، انہوں نے کہا کہ اخباری مالکان اخبار فروشوں کیلئے ایک پیکج کا اعلان کرے تاکہ اخبارفروشوں کی بھی مناسب حوصلہ افزائی ہوسکے ۔
1,188 total views, 2 views today