سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود نے اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی پر ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کو توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری عوام کا فرض ہے۔منظم ٹریفک ایک ڈسپلن اور بہترین صفات رکھنے والی معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں۔ ٹریفک کو قومی شاہراہوں پر رواں دواں رکھنا ٹریفک وارڈنز کا فرض عین ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف ایک اچھے اور بہترین اوصاف کی حامل معاشرے کی عکاسی کر تی ہے بلکہ یہ قیمتی انسانی جانوں کی بھی حفاظت کرتی ہیں۔اخر میں ٹریفک وارڈن پولیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹی آئی وزیر حسین کوٹرافی ،ٹی ایس آئی محمد ر حمن ،ٹی اونیاز علی شاہ،ٹی اوحبیب اللہ،ٹی اوسکندر حیات،ٹی اونواب ذادہ،ٹی اوشیر عالم،ٹی اوشیرین بہار ،ٹی اوشوکت علی ، اورٹی او فرہاد علی کو بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اورنقد انعامات دی۔
1,558 total views, 2 views today