سوات (سید سنی خان سے )سنٹرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کوتاہی نے ایک اور مریض کی جان لے لی ، لواحقین کا احتجاج ، گذشتہ روز بلوگرام کا رہائشی دل کے مریض ہدایت اللہ شاہ نے تکلیف محسوس کی اور ہستپال گیا کیجولٹی میں موجود ڈاکٹر حق نواز نے روٹین چیک اپ کے بعد رخصت کرکے گھر بھیجنا چاہا لیکن مریض نے اسرار کیا کہ میں دل کا مریض ہو مجھے تھوڑا رکھا جائے تاکہ تکلیف ختم ہو مجھے بہت تیز درد ہے اس پر ڈاکٹر نے کہ کوئی مسئلہ نہیں گھر تک ٹھیک ہوجاؤگے یہ تکلیف معدے کی ہے دل کی نہیں لیکن جیسے ہی وہ گھر پہنچ گیا تو تکلیف بڑھ گئی اور لواحقین نے دوبارہ اٹھا کر ہسپتال پہنچایا لیکن جانبر نہ ہوا اور دم تھوڑ دیا ، لواحقین نے لاش رکھ کر احتجاج کیا اور نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ دل کے مریض کو ہسپتال میں رکھا جاتا ہے یا ائی سی یو بھیجا جاتا ہے لیکن یہاں ہستپال میں ڈاکٹر نہیں قصائی بیٹھے ہیں جو انسان کو انسان کے نظر سے نہیں دیکھتے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے ، کیجولٹی انچارج شہزاد نورکی طرف سے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن منتشر ہوگئے اور لاش اٹھا لیا، یاد رہے کہ واقعے کے رپورٹ متعلقہ پولیس نے درج کرکے تفتیش شروع کردی، لواحقین نے تحریری درخواست ڈاکٹر کے خلاف انچارج کیجولٹی شہزاد نور کو دیدی ۔
934 total views, 2 views today