چین نے پاکستان کی مالی نگرانی میں بہتری اور دہشتگردوں کو مالی مدد کے خلاف کریک ڈائون سے متعلق موثر اقدامات کی تعریف کی ہے اور عالمی برادری سے کیا ہے کہ پاکستان پر تعصب پر مبنی الزام تراشی کے بجائے پاکستان کی اس حوالے سے کوششوں کا آزادانہ اور منصفانہ جائزہ لیا جائے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو کیانگ نے منگل کے روز معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان نے مالیاتی نگرانی میں بہتری اور دہشتگردوں کو مالی مدد کے خلاف موثر اقدامات کرکے اہم پیشرفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ لیو کیانگ نے کہا کہ پاکستان کے سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار کی حیثیت سے چین انسداد دہشتگردی کے امور پر پاکستان کے ساتھ رابطے اور تعاون جاری رکھے گا۔
1,054 total views, 2 views today