کبل(الطاف خان سے ) گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کبل آفس کے سامنے کانجو سمیت دیگر علا قائی مشران اور عوام نے تحصیل نائب نا ظم انجینئر حنیف خان کے قیا دت میں کانجو فلائی اوور تعمیر کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پر کانجو فلائی اوور نامنظور جیسے نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل نائب نا ظم انجینئرحنیف خان ، وکیل احمد کانجو، شیر شاہ خان ، کا شف ایڈوکیٹ، محمد رحیم ایڈوکیٹ ، ملک عبد الکبیر خان نے کہا کہ آئین کے مطابق ہر شہری کو بنیادی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جبکہ عوام کو مشکلات سے دوچار قانون کی خلاف ورزی ہے کانجو کے عوام پہلے ہی سے دہشت گر دی اور سیلاب سے شدید متا ثر لو گ ہیں جن کو مزید تنگ کرنے سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ کانجو کے عوام سرکاری عمارات اور سڑکوں کے لئے قیمتی زمینیں فراہم کر چکے ہیں لہذا کانجو فلائی اوور کے بجائے دریائے سوات پر ہزارہ اور امام ڈھیرئی کے مقامات پر رابطہ پل تعمیر کئے جائیں جس سے ٹریفک کا مسلہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہوجائے گا اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہونگے انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو اہلیان علاقہ سڑکوں پر نکل آئیں گے اس موقع پر AC اسرار احمد نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ آپ لو گوں کا مطالبہ فوری طور پر حکام بالا تک پہنچا دیا جائے گا جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔
1,434 total views, 2 views today