پشاور (سوات نیوز ڈاٹ کام ) اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پرووسٹ سید کمال نے کہا ہے کہ ہاسٹل کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے۔ طلباء و طلبات نظم و ضبط پر عمل پیرا ہوں۔خود بھی ڈسپلن کا خیال رکھے اور دوسروں کو بھی تلقین کریں ۔انھوں نے گذشتہ روز ہاسٹل مانیٹرز کے ساتھ اجلاس کے دوران اُن پر زور دیتے ہوئے کہاکہجب تک ہم خود ڈسپلن کا خیال نہیں رکھیں گے تب تک ہم دوسروں کو ڈسپلن کی تلقین نہیں کر سکتے۔شر پسند عناصر اور سیاسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کریں۔کسی قسم کے غیر تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء و طلبات کو پرووسٹ کو رپورٹ کریں۔ہاسٹل کے گیٹ ٹائمنگ،سٹڈی ٹائمز،نائٹ رول کال اور دیگر قوانین پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں۔انھوں نے مانیٹرز کو چوکس رہنے کی ہدایت کی۔آخر میں ادارے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دُعا کی گئی۔
3,490 total views, 2 views today