سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات سے تعلق رکھنے والے ممبرصوبائی اسمبلی ، چیئرمین ڈیڈک اور تحریک انصاف کے ضلعی صدر ایم پی اے فضل حکیم کو عمران خان نے اس وقت بہترین الفاظ سے نوازا جب پشاورمیں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے دیگرممبران اسمبلی اورتحریک انصاف سوات کے پریس سیکرٹری فضل ربی بھائی بھی موجود تھے ، وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے چیئرمین عمران خان کی توجہ ایم پی اے فضل حکیم کی کارکردگی کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ فضل حکیم کی کارکردگی سے 70فیصد اہل علاقہ مطمئن ہیں جبکہ فضل حکیم کوپارٹی میں بھی ایک منفرد مقام حاصل ہے اس موقع پر عمران خان نے فضل حکیم کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ان کے حق میں کلمات کہتے ہوئے کہا کہ فضل حکیم پارٹی کاقیمتی اثاثہ اور پارٹی کاجنون ہے اس حوالے سے سوات کے پریس سیکرٹری فضل ربی بھائی نے بتایاکہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اوردیگر وزراء اورممبران اسمبلی کی موجودگی میں ایم پی اے فضل حکیم کے بارے میں کہا ہے کہ فضل حکیم تحریک انصاف جنون اورپارٹی کے بانیوں میں ہے ، فضل حکیم کی بچپن جوانی اس پارٹی میں گزرگئی ہے وہ پارٹی کاوفادار اورمخلص انسان ہے اور تحریک انصاف کوفضل حکیم جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔ فضل ربی بھائی نے عمران خان کی طرف سے ملنگ ایم پی اے فضل حکیم بارے تعارفی کلمات کو ایک بڑا اعزاز قراردیتے ہوئے کہا کہ قائد کی طرف سے اس طرح کے الفاظ سن کر ایم پی اے فضل حکیم کا حوصلہ مزید بڑھ گیا ہے ویسے بھی ایم پی اے فضل حکیم اپنی بہترکارکردگی کی وجہ سے نہ صرف پارٹی کارکنوں بلکہ عوام کی دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں اورعمران خان اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے ان کے بارے میں جوالفاظ کہیں ہیں وہ قابل ستائیش ہے ۔
1,596 total views, 2 views today