سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام ) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود نے اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی پر ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کو توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری عوام کا فرض ہے۔منظم ٹریفک ایک ڈسپلن اور بہترین صفات رکھنے والی معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں۔ ٹریفک کو قومی شاہراہوں پر رواں دواں رکھنا ٹریفک وارڈنز کا فرض عین ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف ایک اچھے اور بہترین اوصاف کی حامل معاشرے کی عکاسی کر تی ہے بلکہ یہ قیمتی انسانی جانوں کی بھی حفاظت کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق عین عبادت ہے ، عوام کے ساتھ پہلا سلام پھر کلام کرکے خوش اخلاقی سے پیش آئیں کیونکہ سوات پولیس عوام دوست پولیس ہیں الحمداللہ سوات پولیس اور عوام کے دوران فاصلے ختم ہوچکے ہیں۔تقریب کے آخر میں ٹریفک وارڈن پولیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹی آئی وزیر حسین ،انسپکٹربخت زمین خان ،ٹی ایس آئی محمد ر حمن ،ٹی اوحبیب اللہ،ٹی اوسکندر حیات،ٹی اونواب ذادہ،ٹی اوشیر عالم،ٹی اوشیرین بہار ،ٹی اوشوکت علی ، ٹی اوناصر علی، ٹی او اظہار احمد ،ٹی او فضل سبحان ،ٹی او ظفر حسین ،ٹی او عمران، ٹی او صاحب اللہ،کنسٹیبل ثناء اللہ ،اخترعلی ،لیاقت حسین ،اظہار ،نعمت علی،حسین علی، عمران ،ضیاء الرحمن ، افسر شاہ ،عزیزالرحمن ،عامر سہیل ، سلمان طارق،صدیق،خان باچا،عجب خان ،عدنان،افتاب، شاہ فیصل ، صابر شاہ اور فرحان حسین کو بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اورنقد انعامات سے نوازا گیا اسی دوران ماہ فروری میں بہترین کارکردگی پر بہترین ٹریفک آفیسر کا ایوارڈٹی اُو شیرین بہار نے اپنے نام کیا ۔
1,482 total views, 2 views today